فرح خان اور کومل خان کی”فرینڈ تھیٹر“ ساہیوال میں دھماکے دار انٹری

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

سٹیج ڈرامہ ”چوہدری ڈا کھڑاک“میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیئے
لاہور(یواین پی)فرح خان اور کومل خان کی”فرینڈ تھیٹر“ ساہیوال میں دھماکے دار انٹری۔تفصیلا ت کے مطابق معروف ماڈل و اداکاراں فرح خان اور کومل خا ن فرینڈ تھیٹرساہیوال میں جاری سٹیج ڈرامہ ”چوہدری ڈا کھڑاک“ایک ساتھ پرفارم کر رہی ہیں اور ان کی عمدہ پرفارمنس کے ساہیوال میں بہت چرچے ہو رہے ہیں،ڈرامہ کی کاسٹ میں فرح خان،کومل خان کے علاوہ ماہ نور چوہدری،صبا گل،نور بلوچ،ثمرین ملک،سونیا ناز،ماجد مون،ظفر باوا،شبیرگنگوا،نوید فٹافٹ،علی مزرا،منا و دیگر فنکار شامل ہیں،سٹیج ڈرامہ ”چوہدری ڈا کھڑاک“میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیئے ہیں،گزشتہ رات ڈرامہ میں فرح خان اور کومل خان کی دھماکے دار ڈانس پرفارمنس پر تھیٹر ہال تالیوں اور سیٹھیوں کی آواز سے گونجتا رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme