کراچی :ہیٹ اسٹروک سے بارہ سو انتالیس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments
33
کراچی (یواین پی) کراچی میں لو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی سے چھ افراد چل بسے، شہر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد بارہ سو انتالیس ہوگئی ہے۔کراچی میں لو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی سے اموات کا سلسلہ تھما نہ رکا، اسپتال زرائع کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک جناح اسپتال میں مزید پانچ جبکہ سول میں اسپتال میں ایک شخص چل بسا، شہر میں اب تک مرنے والے افراد کی تعداد بارہ سو انتالیس ہوگئی ہے۔ بیس جون سے اب تک جناح اسپتال میں تین سوانہتر افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سول اسپتال میں ایک سو چہیتر افراد گرمی کی نذر ہوگئے۔ عباسی اسپتال میں ایک سو ستانوے اموات ہوئیں، بلدیہ عظمی کے اسپتالوں میں اکتیس افراد چل بسے، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ستائیس افراد جاں بحق ہوئے۔ انڈس اسپتال میں پینتالیس افراد زندگی ہار گئے۔ لیاقت اسپتال میں تہتر افراد لو لگنے سے چل بسے اور قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اکیاون ہلاکتیں ہوئیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes