پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے، فف ڈوپلیسی

Published on August 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

لاہور(یواین پی)  ورلڈ الیون کے کپتان فف ڈوپلیسی پاکستان آنے کے لیے پر جوش ہیں۔ کیپ ٹاؤن میں یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔اپنے پیغام میں فف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کا انتظار ہے، امید ہے شائقین بڑی تعداد میں میچز دیکھیں گے۔ کپتان ورلڈ الیون کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے ورلڈ الیون میں شامل ہونے کا اچھا فیصلہ کیا، پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ہوم گراونڈ پر کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog