پانچ جولائی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے : آصف زرداری

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

111
کراچی(یواین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جس روز ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ،آئین پامال کیا گیا۔اپنے ایک پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانچ  جولائی کو طالع آزماؤں نے ملک پر قبضہ کر لیا تھا اور ملک کو تباہی اور بربادی کے راستے پر ڈال دیا تھا۔جنرل ضیاء کے جانے کے بعد جمہوری قوتوں نے بڑی حد تک 1973ء کے متفقہ آئین کو بحال کر دیا تاہم مذہبی انتہاپسندوں کی سوچ کے انداز، غیرریاستی عناصر کا نام نہاد جہاد کی نجکاری اور فرقہ واریت جیسی ڈکٹیٹرانہ پالیسیاں اب تک ملک اور قوم کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ پاکستان کو ایک جمہوری، ہمہ جہت اور اعتدال پسند معاشرہ بنائیں گے جہاں مذہبی انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔آج کے روز ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ڈکٹیٹروں اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کوسخت سزائیں دی جائیں گی آج کے دن ہم ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں پیش کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes