ٹھٹھہ ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 909)      No Comments


ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)میرپور ساکرو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ساحلی علاقے بوھارا کے سمندری کریکس پر کاروائی کرتے ہوئے سمندری راستے سے اسمگلنگ ہو کر آنیوالی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی ہے پولیس نے غیر ملکی شراب کو کراچی اسمگلنگ ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ اسمگلر پولیس کو چکمہ دیگر فرار ہوگئے پولیس نے شراب سے بھرے دونوں مزدہ ٹرک کو اپنے تحویل میں لیکر تھانے منتقل کیا پولیس کے مطابق مختلف اقسام کے غیر ملکی شراب کے 135کریٹ تھے جن میں شراب کی 3790بوتلیں تھے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہیں پولیس نے نامعلوم اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع کونسل ٹھٹھہ کا خسارہ بجٹ اکثریتی راے60 سے منظور
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ضلع کونسل ٹھٹھہ کا خسارہ بجٹ پیش کردیا گیا ،ایوان نے اکثریتی راے60 سے منظور کرلیا،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹھٹھہ کا ایک بجٹ اجلاس کونسل ہال مکلی میں چے60رمین غلام قادر پلیجو اور واے60س چے60رمین ممتاز جلبانی کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں سن 2016 تا2017 کا خسارہ بجٹ پیش کیا گیا بجٹ 19کروڑ 11لاکھ 80 ہزار 572 روپے کا تھا جس میں تنخواہوں کی مد میں 7کروڑ 15لاکھ 42ہزار 943روپے کُل متفرقہ اخراجات ایک کروڑ 43لاکھ ساٹھ ہزار روپے غیر ترقیاتی اخراجات جنرل 2کروڑ 45لاکھ 35 ہزار روپے ترقیاتی کاموں کے 10کروڑ روپے رکھے گے60 جبکے 4کروڑ 36لاکھ 46ہزار214 روپے خسارہ ظاہر کیا گیا جوکے ایوان کے تمام میمبران نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا بجٹ اجلاس کے بعد چے60رمین ضلع کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو نے میڈیا کو بتایا کہ بجٹ خسارہ ہے،جب سندھ گورنمنٹ ہمیں رقم مزید دیگی تو یہ خسارہ برابر ہوجاے60گا، انہوں نے کہا کے ہم یہاں عوام کی خدمت کے لے60 آے60 ہیں اور ضلع کونسل ٹھٹھہ کے زریعے پورے ضلع میں ترقیاتی کام بھی کرواے60نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکلی سے ٹھٹھہ تک ڈبل روڈ کے جاری کام میں ناقص مٹیریل کا استعمال
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ حکومت کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک ڈبل روڈ کے جاری کام ناقص طریقے سے کرنے کے ساتھ عوام کے پیسے کا بھی ضیاع کیا جارہا کوسٹل ہائی وئے ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کیجانب سے روڈ کی تعمیر کا کام این این کے بی نامی کمپنی کو دیا گیا ہے جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے فرم کی جانب سے مکلی اور مختیارکار کے سامنے نیشنل ہائی وئے پر جاری کام میں عملہ روڈ کو چوڑا کرنے کے بجائے نیشنل ہائی وئے کا تعمیرشدہ اچھے روڈ کو سائیڈ سے توڑ کر کھدائی کرکے روہڑی مٹی نکالی جاری ہے پھر دوبار اس کو تعمیر کیا جائیگا جس سے سندھ حکومت اور عوام کے پیسے کا نقصان ہورہا ہے اور انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہے دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ اچھے روڈ کوتوڑ کر دوبار تعمیر عوامی پیسے کے ضیاع کا فوری نوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی تحریک کی جانب سے سندھ دشمن منصوبے کے خلاف اسلام کوٹ سے لانگ مارچ
ٹھٹھ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) عوامی تحریک کی جانب سے سندھ دشمن منصوبے کے خلاف اسلام کوٹ سے شروع کیا گیا پیدل لانگ مارچ مختلف شہریوں سے ہوتا ہوا ٹھٹھہ پہنچ گیا ہے پیدل لانگ مارچ آج گجو پہنچے گا مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین بچے مرد شامل ہیں لانگ مارچ کی قیادت عوامی تحریک مارچ کی قیادت مرکزی صدر غلام نبی کھوسو،عبدالقادر رانٹو ،کررہیں شرکاء کا جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا جارہا لانگ مارچ کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ سندھ دشمن منصوبے ذوالفقار آباد ،بحریہ ٹاون ،تھر میں تعمیر ہونے والا گورانو ڈیم کو فوری ترک کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题