وزیراعلی سندھ کی چیف جسٹس سے ملاقات، صوبے کے مسائل پر بات چیت

Published on October 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

کراچی(یواین پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ روز مراد علی شاہ کو اپنے چیمبر میں ملاقات کے لیے بلوایا تھا۔ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چیف جسٹس نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت پر وزیراعلی سندھ کو بلایا تھا۔چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کافی اچھی رہی، جس کے دوران صوبے کے مسائل پر بات ہوئی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیف جسٹس نے مجھے وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کے عوام نے اعتماد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے کچھ مسائل تھے، جن سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا میں خبر بہت غلط چلی ہے کہ میں نے آپ کو طلب کیاہے دراصل طلب نہیں کیا بلکہ آپ سے میٹنگ کیلئے کہا تھا ۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی شکایات کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کو بتایا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معلومات دینا اداروں کا کام ہے، وزیراعلی کا نہیں۔وزیراعلی سندھ کے مطابق جے آئی ٹی نے ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سے تفصیلات مانگی تھیں اور اس کے لیے 2 دن دیئے گئے تھے، اتنے وقت میں اتنا سارا دیٹا کیسے دیا جاسکتا ہے، ایسا تھوڑی ہوتا ہے کہ ایک بٹن دبایا اور ریکارڈ مل جائے۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے انکوائری کے لیے بلایا گیا تو میں جاؤں گا۔وزیراعلی نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کراچی میں صحت اور اسپتالوں کی صورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اسپتال خیبرپختونخوا سے بہتر نظر آئے۔ان کا کہناتھا کہ جب بھی چیف جسٹس بلائیں گے ہم حاضر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes