شہباز شریف کا ساہیوال میں پراسرار بیماری سے 3بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

222
لاہور (یواین پی )وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں پراسرار بیماری سے 3بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی سیکرٹری صحت کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پر اسرار بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ا رواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes