جنید خان بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

55
کولمبو (یو این پی) سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ کو بڑا جھٹکا ، فاسٹ باؤلر جنید خان بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ یواین پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران فاسٹ باؤلر جنید خان بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ۔ گیند لگنے سے ان کے دائیں گال پر زخم آیا تاہم ہیلمٹ کی وجہ سے بڑی چوٹ سے محفوظ رہے ۔ فاسٹ باؤلر زخمی ہونے کے بعد جب ڈریسنگ روم میں گئے تو و ہاں چکرا کر گر پڑے ۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہ ابتدائی سیشن کے دوران سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرنے میدان میں نہیں آئے، پاکستانی کرکٹ افیشل نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر سری لنکا کے خلاف اپنی باؤلنگ کامظاہرہ کرینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes