آم جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بینائی‘ کیل مہاسوں اور کولیسٹرول کم کرنے کی خوبیوں کا حامل ہے،جدید تحقیق

Published on July 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

irvingia
واشنگٹن (یو این پی) ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ آم جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بینائی‘ کیل مہاسوں اور کولیسٹرول کم کرنے کی صلاحیت سمیت بے پناہ خوبیوں کا حامل ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جاری کردہ جدید تحقیق کے مطابق آم پھلوں کا بادشاہ اور خوش ذائقہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ بے پناہ خوبیوں سے مالا مال ہے آم و ٹامن ای سے بھرپور ہے جس کے استعمال سے انسان صحت مند اور شاداب رہتا ہے یہ وٹامن جلد کو ترو تازہ رکھتی ہے چہرے پر دانوں ‘ کیل مہاسوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو کمزور ہونے سے اور سورج کی تیز شعاعوں سے بچاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ آم زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ دمے کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں آم میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کیسنر کے خطرے کو کم کرتا ہے جبکہ گلے کے غدود کے کینسر سے بھی بچاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ آم کے استعمال سے ہڈیوں کی کمزوری سے بھی بچا جاسکتا ہے اور اس میں موجود فائبر آنتوں کی صفائی کرکے نظام ہضم کو بھی درست رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں پایا جانے والا پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy