روضہ رسولؐ کو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان

Published on October 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی حکومت نے روضہ رسولؐکو یکم ربیع الاول سے زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ؐ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ؐ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرؐ کی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔حکام کے مطابق زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرؐ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث ہفتوں بعد (آج) اتوار سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز ہورہا ہے۔حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے ،یکم نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes