چین نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے جلد آغاز کی خوشخبری سنا دی

Published on June 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چین نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے جلد آغاز کی خوشخبری سنا دی، ایم ایل 1 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا جس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا، منصوبے پر تقریبا7 ارب ڈالرز خرچہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور اسٹریٹیجک نوعیت کے منصوبے ایم ایل 1 کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔منصوبے کے آغاز کے حوالے سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا حوصلہ افزاء بیان سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی، باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes