پی ٹی وی کی ناکام رمضان المبارک ٹرانسمیشن کا ذمہ دار کون ایم ڈی یا کوئی اور۔؟

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments

indexمیزبان نورالحسن خیالوں میں گم ہیں یا انڈر پریشر نظر آتے ہیں
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن ہاتھ سے گیا
اسلام آباد( یو این پی) واضح رہے ایک طرف پی ٹی وی کے ایم ڈی میڈیا کے سامنے خسارہ کا رونا روتے رہتے ہیں مگر دوسری جانب پی ٹی وی کے نام پر بڑے بڑے پروگرام اور لائیو ٹرانسمیشن کی مد میں من پسند افراد کو دیئے جا رہے ہیں جس کی مثال رمضان المبارک کی لائیو ٹرانسمیشن ہے لاہور مرکز پر اتنے بڑے پیمانے پر ضرورت نہیں تھی کہ وسیع رقبے پر ٹرانسمیشن کی جاتی دیکھا جائے تو دوسرے چینلز پر مسکراتے اور فریش چہرے اور اپنی آواز میں ترنم لیے اپنی رعنائیاں بکھیر رہے ہیں جبکہ پی ٹی وی نے ایک عمر رسیدہ میزبان نور کو لے کر پروگرام کا سیتیاناس کر دیا ہے جو ہنستے زیادہ ہیں اور ان کی نظریں نیچے کی جانب رہتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کے خیالوں میں گم ہیں یا انڈر پریشر ہیں جب کے دوسرے ٹی وی چینلز میں جس طرح سے پروگرامز کود کھایاجا رہا ہے اس سے پروگرامز ہی نہیں بلکہ چینلز کا معیار بڑھتا چلا جا رہا ہے اور پی ٹی وی ایسے من پسند افراد کے فیصلوں کی وجہ سے پستی کی طرف زبردستی دھکیلے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں لگتا ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو پروفیشنل کام کرنا یا تو آتا نہیں یا ان کو مشورے دینے والے اب اس قابل نہیں کہ وہ ایسے لائیو شوز کی نگرانی کر سکیں، وسیع رقبے پر پھیلے اس ناکام ٹرانسمیشن کا سہرا یقیناًایم ڈی ہی کو جاتا ہے اور اس کے پیچھے وہ افراد شامل ہیں کہ جن کی وجہ سے اب پی ٹی وی اپنا وہ مقام کھوتا نظر آرہا ہے جواس نے سالوں میں بنایا ارباب اختیار کو بھی نظر نہیں آ رہا اور حیرت کی بات ہے کہ اخبارت میں جس طرح سے ٹی وی کا ذکر چلا آ رہا ہے اس پر بھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہورہا یہ بڑی عجیب بات ہے لگتا ہے اب وہ دور دُور بہیں کہ جب پی ٹی وی کو بھی پرائیواٹائز کر دیا جائے اور اس کا حشر بھی کراچی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے اندہوناک واقعات کی ذمہ دار کے الیکٹرک جیسا نہ ہو جس کی وجہ سے عوام میں بڑا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes