فوک گلوکار محسن چیمہ کا نیا گیت توں کیتی بےوفائی شوشل میڈیا پر ریلیز

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

نئے گیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے حوصلہ کو بلند کیا جلد نیا گیت بھی ریلیز کیا جائے گا محسن چیمہ

لاہور (اشرف مرزا )نامورفوک گلوکار محسن چیمہ کا نیا گیت ’’ توں کیتی بیوفائی ‘‘ شوشل میڈیا پہ ریلیز کر دیا گیا تفصیل کے مطابق گلوکار محسن چیمہ کا نیا گیت ’’ توں کیتی بیوفائی ‘‘ شومل میڈیا پہ ریلیز کیا گیا جسے شائقین موسیقی پسند کر رہے ہیں اس گیت کی موسیقی کاشی خان نے ترتیب دی ہے اس گیت کی ریلیز میں شاعر اینڈ پرموٹر استاد عبدالرشید اور چوہدری نصیر احمد بڈھے پنڈ والے نے تعاون کیا محسن چیمہ نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے گیت کو شائقین موسیقی نے بہت پذیرائی بخشی ہے نئے گیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے میرے حوصلہ کو بلند کیا میں اپنے چاہنے والوں کا مشکور ہوں دوستوں کی فرمائش پر بہت جلدی ایک اور گیت اپنے چاہنے والوں کی خدمت میں پیش کروںگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes