گوجرہ ،چار مسلح کارسواروں نے دوشیزہ کو دن دیہاڑے گھر سے اغواء کر لیا

Published on July 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

images
گوجرہ (یو این پی) نواحی چک نمبر 159گ ب گگومائل میں چار مسلح کارسواروں نے دوشیزہ کو دن دیہاڑے گھر سے اغواء کر لیاپولیس مصروف تفتیش۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدود میں واقع چک نمبر 159گ ب گگومائل میں سلیم جلالی نامی شخص کے گھر میں چار مسلح کار سوا ر داخل ہو گئے اور اہل خانہ پر تشدد کرتے ہوئے اسکی بیٹی (س )کو اٹھا کر لے گئے وقوعہ کے وقت سلیم جلالی مسجد میں جمعہ کی ادائیگی کے لئے گیا ہو اتھا ۔ذرائع کے مطابق( س) کا اپنے ہی گاؤں کے پرویز قصائی کے بیٹے شفیق سے چکر چل رہا تھا اور کچھ عرصہ قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر نکاح بھی کر لیا تھا جسکا موصوف کو رنج تھا اور دونوں کی رخصتی کرنے سے انکاری تھا اور اسی رنجش کی بناء پر سلیم جلالی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا دوبارہ نکاح اپنے کسی عزیز سے زبددستی کروا دیا تھا تاہم اسکی بیٹی دوبارہ نکاح پر رضامند نہ تھی اور قوی خدشہ ہے کہ دوشیزہ کو اغواء نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنے پہلے خاوندشفیق کے ساتھ رضامندی سے گئی ہے اور اغواء کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes