عمران خان پاکستان توڑنے پر تلے ہیں،شیری رحمان

Published on March 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں امن کی رکھوالی ہوتی ہے لیکن عمران خان تو پاکستان توڑنے پر تلے ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کے ساتھ اتحادی اعلان کر دیں گے، سیاسی لوگ ہیں سیاسی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ واضح سن لینا چاہئیے کہ پاکستان میں بادشاہت نہیں ہے، آئین کو موڑنے توڑنے کی کوشش نہ کریں، کوئی آئین سے بالاتر نہیں، منحرف ارکان پر دبا ختم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر اعلان ہو جائے گا، اتحادیوں کو حوصلہ کی ضرورت ہے، آئین سب سے اہم ہے، یہاں بادشاہت نہیں جمہوریت کا نظام ہے، وقت آ گیا ہے، اکثریت ہمارے ساتھ ہے، ان کے ساتھ مصنوعی اکثریت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes