ریحام خان نے عید کیلئے اسپیشل’’ پشاوری‘‘ چپل کا آرڈر دے دیا

Published on July 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments
33333333
عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے عید کیلئے براؤن اور عید کے بعد کالی چپل بنانے کا آرڈر دیا
اسلام آباد(یوا ین پی) ریحام خان کی خان صاحب سے شادی کے بعد پہلی عید ہے، جس کی وہ روز و شور سے تیاری کر رہی ہیں، ریحام خان نے عید کیلئے اسپیشل پشاوری چپل کا آرڈر دے دیا ہے۔پشاور سے لیکر پیرس تک پشاوری چپل کی دھوم ہے اور اب اسکی دھوم خان صاحب کے خاندان تک پہنچ گئی ہے، عمران خان تو پشاوری چپل کے فین تھے ہی لیکن اب ان کی بیوی ریحام خان پر بھی پشاوری چپل کا شوق چڑھ گیا۔ریحام خان نے کہا ہے کہ عید پر صرف پشاوری چپل پہنوں گی، ریحام خان کی اس فرمائش کو پورا کرنے کیلئے کریگر کو بنی گلہ بلالیا گیا۔جس نے ریحام خان کے پیر کا ناپ لیا اور آرڈ بک کیا، ریحام خان نے عید کیلئے براؤن اور عید کے بعد کالی چپل بنانے کا آرڈر دیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog