افغانستان میں فوجی چھاﺅنی کے قریب دھماکہ، 18 افراد جاں بحق

Published on July 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 844)      No Comments

کابل (یو این پی) افغانستان کے صوبہ خوست میں فوجی چھاﺅنی کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خوست کے قریب قائم فوجی چھاﺅنی کے قریب دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر داخل ہوا اور اس نے اپنی گاڑی چھاﺅنی کے دروازے سے ٹکرا کر اڑا لی۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حملہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل افغانستان میں 2 دھماکے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور تیسرے دھماکے کے بعد یہ تعداد مجموعی طور پر 30 تک جا پہنچی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog