حکومت نے ہمیشہ عوام کو سہولیات فرہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے، نذیر احمد آ رائیں

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

mail.google.com
بورے والہ (یو این پی) ممبر قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آ رائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو سہولیات فرہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے۔اور عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اپنا اولین فریضہ سمجھا۔ دکھی انسانوں کی مدد اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا دراصل انسانیت ہے۔ رمضان المبارک میں بڑھ چڑھ کر کم وسائل رکھنے والے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں مخیر حضرات کے تعاون سے چار سو بیوہ خواتین میں دس لاکھ روپے مالیت کے عید پیکج کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے چودھری ارشاد احمد آ رائیں، ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر، بلال اکبر بھٹی ایم پی اے، چودھری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے،ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے و اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی، جنرل سیکریٹری چودھری محمد صغیر رامے، چاچا ملک محمد اسلم، ٹی ایم او رانا نوید احمد، سابق چئیر مین اینٹی کرپشن کمیٹی ضلع وہاڑی نعیم احمد بھٹی، چئیر مین سٹی پریس کلب ملک محمد نعیم جاوید، صدر سٹی پریس کلب علاؤ الدین چودھری، جنرل سیکریٹری اعجاز احمد چودھری، ملک محمد سلیم سمیت دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔ تقریب میں ایم پی اے چودھری ارشاد احمد آ رائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیسری مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد کے ساتھ مل کر بیوہ خواتین میں عید پیکج تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمزور اور غریب افراد کی مدد کرنے سے اللہ تعالی کی رضا اور آخرت کی کامیابی مل سکتی ہے۔ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مال غریبوں کی امداد اور تعاون کے لئے خرچ کیا جاتا ہے اس سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے و اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے جو قدم اٹھایا ہے۔ وہ لائق تحسین ہے۔ ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی نے کہا کہ آج کی تقریب کے حوالے سے میں اپنے احباب، کریانہ مرچنٹ ایسوسی اوراسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد کا شکر گزار ہوں۔ جن بیوہ خواتین میں عید پیکج تقسیم کیا گیا ان میں سرداراں بی بی،صاحبزادی،حنیفاں بی بی،جنت بی بی، زبیدہ بی بی، شہناز پروین وغیرہ شامل ہیں۔

چودھری ندیم انور ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں
بورے والہ (یو این پی) چودھری ندیم انور ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ صبح9بجے مرضی پورہ والے قبرستان میں ادا کی گئی۔مرحومہ چودھری ارشاد احمد آ رائیں ایم پی اے کی قریبی عزیزہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سید ساجد مہدی سلیم ایم این اے، چودھری نذیر احمد آ رائیں ایم این اے، چودھری ارشاد احمد آ رائیں ایم پی اے، جنرل سیکریٹری انجمن آ ڑ ھتیاں غلہ منڈی چودھری طاہر محمود،سابق سٹی ناظم چودھری عاشق آ رائیں،ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی محمد شہباز،سی پی ایل سی تحصیل بورے والہ کے چئیر مین چودھری محمد سعید، سی پی ایل سی ضلع وہاڑی کے چئیر مین سہیل صابر چودھری،چودھری نبیل صابر،صدر سٹی پریس کلب علاء الدین چودھری، سابق صدر غلہ منڈی چودھری رفعت طاہر،سردار شہزاد ڈوگرایڈووکیٹ،میاں افتخار صابر،سابق چئیر مین اینٹی کرپشن ضلع وہاڑی نعیم احمد بھٹی، ارشد عزیز بھٹی،و دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کا ختم قل خوانی آج شام چھ بجے ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاون میں ادا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题