وزیراعظم نے دالوں کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

Nawaz Share
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف نےدالوں کی قیمتوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی۔رمضان سے قبل ہی چنے ، دال چنا اور بیسن کی قیمت میں تیس روپے فی کلو اضافہ کردیاگیاتھا۔تفصیلات کےمطابق رمضان  آیانہیں،مہنگائی پہلے ہی  آگئی گوشت کھاناتوپہلےہی مشکل تھا،دالیں بھی غریبوں کی پہنچ   سےدورکردی گئیں وہ توبھلا ہومیڈیا کاجس نےدالیں مہنگی ہونے کامعاملہ اٹھایاتووزیراعظم نےنوٹس لےلیا وزیراعظم ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورزپربرس پڑےاور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافہ اُن کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔ اس سےقبل  دالیں مہنگی کرکےعوام پرسخت وارکیاگیاتھا چنے ، دال چنا اور بیسن کی قیمت میں تیس روپے فی کلو اضافہ کردیاگیاتھا یہی نہیں چنے بڑی مقدار میں ذخیرہ کر لئے گئے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، لاہور، ملتان، کراچی اور حیدر آباد میں 5 بڑے گروپوں نے چنا سٹاک کر لیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے رمضان المبارک کو ایک ماہ باقی ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ہے حکومت کوچاہئیےکہ ایسےعناصرکےخلاف سخت کارروائی کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes