ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک نظام کے تحت الیکشن کرانے کی تیاریاں

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک نظام کے تحت الیکشن کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 100سے زائد بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کا کام شرو ع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کے لئے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی خدمات حاصل کی جائینگی۔ تفصیلات کے مطابق آزمائشی بنیادوں پر این اے 19ہری پور کے 50پولنگ سٹیشنز پربائیو میٹرک نظام کے تحت الیکشن کروائے جائینگے۔ واضح رہے کہ این اے 19ہری پور میں ضمنی انتخابات 16اگست کو ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题