نائیجیرین صدر نے تینوں مسلح افواج کے سربراہ برطرف کردیئے

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

abcابوجا (یو این پی) نائجیریا کے صدر نے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کو برطرف کردیا ہے۔ صدر بہاری جلد نئے سربراہوں کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے شکار افریقی ملک نائیجیریا کے صدر نے اسلام پسند تنظیم بو کوحرام کے جنگجوﺅں کو کنٹرول نہ کرنے پر بری، بحری اور فضائیہ کے سربراہوں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ یاد رہے بوکوحرام ملک میں ہزاروں افراد کو ہلاک اور سینکڑوں کو اغوا کرچکے ہیں۔ انکی تازہ ترین دہشت گردی میں 250افراد مارے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق نئے نامزد ہونیوالے فوجی سربراہان شدت پسند تنظیم کیخلاف ہمسایہ ممالک نائجیریا، کیمرون، چاڈ کے ساتھ ملکر آپریشن کریں گے اور بوکوحرام کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme