لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف نے الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی فورسز کیخلاف شرانگیز زبان استعمال کرنے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر ٹرائل کیا جائے۔پنجاب اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی ہے، قرارداد میں اداروں کے خلاف الطاف حسین کی تقریر کو شرانگیز قراردیتے ہوئے مذمت کی گئی، قرارداد میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، قرادداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر آئین اور قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سزا دی جائے۔