عید کی خوشیوں میں ہمیں نادار اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیےردا عاصم

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

11751325_509440142538530_133831514_n
لاہور(زکیر احمد بهٹی )چائلڈ سٹار اداکارہ ردا عاصم نے یو این پی سے  گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں نادار اور مستحق افراد کو نہیں بھولنا چاہیے ہمیں برما کے مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے مظالم کوسامنے رکھتے ہوئے سادگی سے عید منانی چاہیے. ردا عاصم نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہوتی ہیں .اگر ہم اس عید  پر تین ملبوسات بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو یہ بری بات نہیں لیکن اگر ہم اس میں سے ایک سوٹ کسی ایسے انسان کے لئے خرید لیں جو اتنی طاقت نہیں رکھتا ہماری طرف سے دیا ہوا ایک  تحفہ جب اسے ملے گا تو جو خوشی  اور مسکراہٹیں  اسے ملے گی ان کا ہم تصور بھی  نہیں  کر سکتے اس سے حاصل ہونے والی خوشی کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی اور آپ  کو ایسے کرنے سے کوئی فرق  نہیں  پڑے گا  بلکہ  آپ کو دلی سکون ملتا ہے ہمیں  سب مسلمانوں  کا  خیال رکھنا چاہیے  میری دلی دعائیں ہے اللہ تعالیٰ  ہمیں  نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme