ن لیگ نے اپنے جعلی میندیٹ کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے سیف اللہ طاہر

Published on November 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کے حمایتی امیدواروں کو پارٹی لیڈر شپ کے گناہوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا،ن لیگ نے اپنے جعلی میندیٹ کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے ملک میں پیڑول،بجلی اور گیس عام آدمی کیلئے نعمت کی بجائے زحمت بن چکی ہیں ،حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان کھڑا کر دیا،ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساٹھ سالہ ملکی سیاسی تاریخ میں کوئی حکومت اتنی جلدی فلاپ نہیں ہوئی جتنی جلدی ن لیگ کی حکومت صرف دو ماہ میں فلاپ ہو گئی ،تحریک انصاف حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر بھر پور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریں گے ،حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے نیٹو سپلائی روکنے کے اعلان کو وفاق سے ٹکراؤ کہنا درست نہیں ،یہ ملکی و قومی سلامتی کا معاملہ ہے ،مخالفت کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ملکی بقاء و سالمیت کیلئے تحریک انصاف اقتدار کو ترجیح نہیں دے گی ۔عدالت کا جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا بیان تحریک انصاف کی فتح ہے ، سب ادارے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے حامی ہیں لیکن مسلم لیگ ن ہار کے ڈر سے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروانے پر بضد تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes