باغی ٹولے کی اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی :ترک وزیراعظم

Published on July 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

index
انقرہ(یو این پی)ترک وزیراعظم یلدرم نے کہاہے کہ فوجی قیادت نے تمام جوانوں کو بیرکس میں واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم کا کہناتھا کہ ترکی میں جمہوری حکومت ہی قائم ہے اور رہی گی عوام پریشان نہ ہوں اور سڑکوں پر ہی موجود رہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ترکی کوئی تیسری دنیا کا ملک نہیں ہے جہاں فوجی ٹولے بغاوت کریں گے ،فوج کے جس گروہ نے یہ کاروائی کی ہے اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان کی اپیل سنتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے فوجی بغاوت کیخلاف مزاحمت شروع کر دی ہے ۔لوگوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا رکھے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب آنے والے ٹینکوں کو عوام نے واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے اور سیسیا پیلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے گئے ہیں ۔ترک عوام کی جانب سے فوجی بغاوت کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔دوسری جانب عوام نے اتا ترک ایئرپورٹ باغی فوجیوں کو دھکے مار کر باہر نکال دیا ہے اور ایئرپورٹ کو فوجیوں سے خالی کروالیاہے۔پولیس ہیڈ کواٹر میں کئی باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog