انشاء اللہ!کشمیر پر بہت جلد مسلمانوں کی حکومت ہوگئی ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پر’’ کشمیرکے یوم سیاہ‘‘کے حوالے سے مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ !کشمیر پر بہت جلد مسلمانوں کی حکومت ہوگئی ،ملکی حکمران ذمہ دارانہ اوردیانتدارانہ طریقے سے یہ مسئلہ عالمی فورمز پر اٹھاتے تویہ مسئلہ کب کا حل ہوچکاہوتا، تمام مسلمانوں کااتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،اقوام عالم میں بسنے والے تمام مسلمان اپنے آقا ومولاحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پڑھیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ پاک سے اللہ تعالیٰ کے حضوردعامانگیں فوری طور پررحمت الہٰیہ کانزول ہوگااورمشکلات آسانیوں میں بدل جائیں گی۔صدیقی لاثانی سرکارنے مزیدکہاکہ اگر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تجاویز پر عمل کیاجاتاتو کشمیر مسلمانوں کاہوچکاہوتا،روحانی طو رپر کشمیر مسلمانوں کاہوچکاہے(انشاء اللہ)۔آپ نے کشمیر سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعافرمائی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    bayshak………….inshallah





Free WordPress Themes

WordPress Themes