کراچی(یو این پی) میٹھی عید کے موقع ہو تو ایسا کیسے ممکن ہے کہ منہ میٹھا نہ کیا جائے اور اسکے لیئے میٹھائیاں اور عید کیک زیادہ سے زیادہ خریدے جاتے ہیں تاکہ گھر والوں اور رشتے داروں کی دل جوئی کی جاسکے،عیدالفطر کے دن گ ایک دوسرے کے گھرخالی ہاتھ نہیں جاتے،مٹھائی کے ساتھ اب کیک دینے کی روایت بھی بڑھتی جاررہی ہے،اس عید پربیکرز نے مٹھائی کے ساتھ ساتھ انواع اقسام کے کیک تیار کیے ہیں،آئس کیک،چاکلیٹ فج،پائن ایپل،فریش کریم کیک زیادہ پسند کیے جارہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے کیکوں کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔