ایرانی صدر حسن روحانی آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

11111
اسلام آباد(یو این پی)ایران کے صدر حسن روحانی آج  پاکستان کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔تفصیلات کےمطابق پاکستانی دفتر خارجہ کےمطابق ایرانی صدر حسن روحانی آج پہلے سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچیں گے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاک ایران مشترکہ دفاعی ورکنگ گروپ کے قیام  پر حتمی بات چیت ہو گی جبکہ مذاکرات میں پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر  پیشرفت کا بھی امکان ہے، دونوں ممالک  دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے مشترکہ میکنزم پر بھی بات ہو سکتی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام اور پاک ایران افواج میں براہ راست مواصلاتی رابطے پر بھی غور ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes