راولپنڈی میں عیداالفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ برائے نام ہی رہی

Published on July 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 936)      No Comments

4444
راولپنڈی (یو این پی) عیداالفطر کے موقع پر راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اکا دکا رہی تاہم سی این جی کھلی ہونے کے باوجود ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی مجبوری کا خوب فائدہ اٹھایا۔ عید کے روز جڑواں شہروں کے مابین اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں، عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کیلئے جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی کھال ادھیڑی اور سی این جی کھلی ہونے کے باوجود معمولی مسافت کے بھی بھاری کرائے وصول کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题