پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نادرچٹھہ

Published on January 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

0000
جھنگ(یو این پی) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادرچٹھہ نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے کام کی مانیٹرنگ کریں گے اور طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائیحکومت کی طرف سے انسدادپولیومہم کا اصل مقصداس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ۔محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے اولین فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس ضمن میں بھرپور انداز میں کام کریں جبکہ والدین اور سوسائٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے فرد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے قومی فریضہ میں اپنا فعال کر دار ادا کرکے اپنی آئندہ نسل کی صحت کو محفوظ بنائیں۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدلقادر،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ،پی آئی اوڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد واثق،ڈی ایم او بشریٰ نصیر ،ڈی ڈی ایچ او ز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے اجلاس کو بتایا کہ 11تا13جنوری2016ء کی تین روزہ پولیو تدارک مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ55ہزار64بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 891موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ41ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک کوئی پولیو کا مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پرمزید دو دن کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن،پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر،پولیس،ایگریکلچر اور انفارمیشن مہم کی کامیابی کے سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme