عین نکاح کے موقع پر سعودی دولہا دلہن کے درمیان عجیب و غریب تنازعہ، باراتی خالی ہاتھ واپس

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

news-1441655355-6689_large
ریاض ۔۔۔ تعلیم اور شعور عام ہونے کے ساتھ انسان کے نظریات بھی بدل رہے ہیں اور آج کے دور میں مرد کے ساتھ عورت کیلئے بھی تعلیم اور برسر روز گار ہونا ایک خوبی سمجھی جاتی ہے، مگر شاید سب لوگ اس نظریے سے ابھی بھی اتفاق کرنے پر تیار نہیں۔ ایک ایسے ہی سعودی دولہے نے دلہن کی کام کرنے کی خواہش پر اس قدر ناراضی کا اظہار کیا کہ عین شادی کی تقریب کے دوران رشتہ توڑدیا۔
یہ افسوسناک واقعہ جدہ شہر میں پیش آیا۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب دلہن نے نکاح کی شرائط میں ملازمت کا حق شامل کرنے پر اصرار کیا۔ اس مطالبے پر دولہا اور اس کے خاندان والے خاصے برہم ہوئے، لیکن جب دلہن نے اصرار کیا تو دولہا بھی انتہائی اقدام پر اتر آیا اور نکاح نامے پر دستخط سے عین پہلے تقریب چھوڑ کر رخصت ہوگیا۔ اخبار کے مطابق یہ صورتحال دیکھ کر دلہن کی ماں بے ہوش ہوگئی، مگر سب کے سمجھانے بجھانے کے باوجود دولہے والوںنے اپنے فیصلہ تبدیل نہ کیا اور دلہن کو کام کرنے کی اجازت دینے کی بجائے اس سے ہمیشہ کیلئے ناطہ توڑلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme