پاکستان کی ترکی میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

333
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے ترکی میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ترکی کے صوبہ سنلی ارفا کے علاقہ سورک میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے ترک حکومت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy