تاجر برادری کا ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کا اعلان

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

999
لاہور(یو این پی)  تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف یکم اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین انجمن تاجران پاکستان خواجہ شفیق کا کہنا ہے کہ بینکنگ سسٹم میں ود ہولڈنگ ٹیکس کسی بھی صورت منظور نہیں ہے اس لیے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے اور گر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو احتجاج میں شدت آئے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تاجر برادر ی کی جانب سے احتجاج سامنے آیا تھا جس پر حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات طے پا گئے تھے، مذاکرات میں حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح آدھی 0.3 فیصد کر دی تھی اور تاجر برادری کو پہلی ترجیحات میں ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں تھیں تاہم ایک بار پھر تاجر برادری کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes