سی پیک سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،شہباز شریف

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)چین کے بزنس گروپ نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کم آمدن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں چینی گروپ کی سرمایہ کاری سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے ۔گزشتہ روزایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ،چینی وفد نے پنجاب میں کم آمدن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا ۔ سربراہ چینی وفد کایوا ین پی سے کہنا تھا کہ ہمارا گروپ پنجاب کے ہاسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے ، صوبہ پنجاب میں کم آمدن والے گھروں کی تعمیرکے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت کار بڑھائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ کم آمدن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں چینی گروپ کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog