جوقوم گالیاں نکالتی ہے وہ اللہ کی نظررحمت سے گرجاتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

lasani

فیصل آباد (یواین پی)جوقوم گالیاں نکالتی ہے وہ اللہ کی نظررحمت سے گرجاتی ہے،گالیاں نکالنے والوں پراللہ ورسول  ،تمام انبیاء کرامؑ ،صحابہ کرامؓ اورتمام اولیاء اللہ کی لعنت پڑتی ہے۔سیدنا علی المرتضیٰ شیرخداؓفرماتے ہیں کہ ’’گالیاں نکالنے والے کی قبرمیں بچھوپیداکردئیے جاتے ہیں جواس کوقبرمیں ڈنک مارتے رہیں گے ‘‘ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اپنے اخلاق کو بہتررکھیں اوراپنے گھروالوں کوبھی اخلاق بہتررکھنے کی تلقین کرتے رہاکریں ۔گالیوں سے بچنے کاحل یہی ہے کہ جس کوگالیاں نکالی ہیں ان کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی جائے اورخوداپنے لئے بھی اس کی بارگاہ اقدس سے معافی مانگی جائے کہ اے میرے مالک ومولا !میں نے اپنی زبان کوغیراخلاقی کلمات سے آلودہ کیا مجھے معاف فرما۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes