الیکشن کمیشن کو فیصلے کے بعد مستعفی ہونا چاہیے : عمران خان

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی)تحریکِ انصاف نےجوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بددلی کے ساتھ قبول کرلیا، عمران خان کہتے ہیں کہ معافی نوازشریف کو مانگنی چاہیے، جن کی وجہ سے قوم کا قیمتی وقت ضائع ہوا، الیکشن کمیشن کوفیصلے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہیے، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دھرنے کی کامیابی کااعلان ہے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پرتحریکِ انصاف کاتفصیلی موقف سامنے آگیا، عمران خان نے فیصلہ قبول توکیا لیکن ساتھ ہی مایوسی اوربددلی کااظہاربھی کردیا ۔تحریکِ انصاف کے قائد نےکہا کہ دھرنوں نےقوم کاوقت ضائع کیانہ ان کے پیچھے فوج تھی، ایسا کہنے والوں کوشرم آنی چاہیے، معافی وہ نہیں نوازشریف مانگیں ۔عمران خان نےدھاندلی الزامات پراپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کوبھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اوراس سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کےبعد ان کے خدشات اور بڑھ گئے ہیں، اس لئے ان کی جماعت پارلیمنٹ میں بھرپورکرداراداکرے گی اورسڑکوں پرنہیں آئیں گے۔عمران خان نےچیف جسٹس پاکستان اورجوڈیشل کمیشن کی تعریف کی لیکن کہنے لگے کہ کمیشن دھاندلی میں ملوث افراد کےلئے سزائیں تجویزکردیتا اوریہ بھی بتادیتا کہ دھاندلی ثابت کرنے کےلئے کتنے فیصد بے قاعدگیاں دکھانا ضروری تھیں تواچھا ہوتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy