خیبرپختونخوا حکومت کے امدادی دعووں کی قلعی کھل گئی

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

06
چترال(یو این پی)چترال میں خیبرپختونخوا حکومت کے امدادی دعووں کی قلعی کھل گئی، ڈی سی آفس سے بیس گز کے فاصلے پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پانچ مکانات کے مکین بھی امداد سے محروم ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا اتنا زیادہ تیز تھا کہ وہ صرف اپنے سر ہی بچا پائے، سات بھائیوں کے پانچ مکامانت تہس نہس ہوگئے،وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کی حکومت دعوے تو بہت کر رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے عین عقب میں بیٹھے یہ متاثرین تاحال بے یارو مددگار ہیں،متاثرین کے مطابق حکومت امداد تو کیا کرتی، ڈی سی آفس سے صاف پانی تک فراہم نہیں کیا گیا، وہ برساتی پانی پینے پر مجبور ہیں،اگر ڈی سی آفس کے عین عقب میں یہ حال ہے تو دور دراز علاقوں کی کیا حالت ہوگی، ان کو کتنی امداد ملی ہوگی، یہ کہنے کی ضرورت شاید باقی نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes