پی آئی اے کو نئے بحران کا سامنا، جہاز چلانے کیلئے عملہ ہی کم پڑ گیا

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

abcلاہور (یو این پی) پاکستان ایئرلائنز کو ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ پی آئی اے نے بھاری سود پر 9نئے طیارے توخرید لیے لیکن چلانے کیلئے عملہ موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرلائنز نے گذشتہ ماہ 9طیارے خریدے جن میں چھ طیارے پرواز بھر رہے ہیں لیکن 3طیارے تاحال عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہی کھڑے ہیں۔
پی آئی اے کو اس وقت 50فلائٹ کیپٹنز کی ضرورت ہے جبکہ کئی پروازیں عملے کی کمی کی وجہ سے منسوخ کی جاچکی ہیں اور پروازوں کے منسوخ ہونے کی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے او ر مسافر در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题