سورج مکھی کی کاشت سے 300 ارب روپے سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتاہے،ماہرین جامعہ زرعیہ

Published on January 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سورج مکھی کی بھرپور کاشت کے ذریعے خوردنی تیل کی ضرورت پوری کرنے سمیت300 ارب روپے سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتاہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زرخیز زمینی صلاحیت کے باعث زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت یقینی بنا کر سالانہ اربوں روپے کے خوردنی تیل کی درآمد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے پنجاب اور دیگر صوبوں کے اہم اضلاع میں سیڈ پراسیسنگ یونٹس قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رحیم یار خان، بہاولپور، لودھراں، کبیر والا، کہروڑ پکا،لیہ، بھکر، وہاڑی، شجاع آباد،گوجرانوالہ وغیرہ کے علاقوں میں کینولا اور سورج مکھی کاشت کرکے بہترین پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ ادارے کاشتکاروں کی رہنمائی اور انہیں مناسب مشاورت فراہم کریں تو پاکستان نہ صرف سالانہ اربوں روپے سے زائدکے خوردنی تیل کی درآمد سے بچ سکتا ہے بلکہ اربوں روپے کا خوردنی تیل برآمد بھی کرنے کے قابل ہو سکتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog