بغیر ثبوت الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے : سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

011
اسلام آباد(یو این پی)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بغیرثبوت کے الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے، حکومت کی طرف سے موثر جواب نہ دینا قابلِ افسوس ہےدفاعی تجزیہ کاروں نے یو این پی سے گفتگوکرتے ہوئےبھارت کوآڑے ہاتھوں لیا سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمیدگل کا کہنا ہے کہ بھارت سکھوں اوردیگرعلیحدگی پسندوں کے مسائل حل نہیں کررہا اورالزام پاکستان پرلگا رہا ہے۔۔سابق ایئرمارشل شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کے کہنے پرکسی واقعے کی انکوائری نہیں کرائی،کیونکہ اسے پتہ ہے کہ ایسا کرنے پراسے منہ کی کھانا پڑے گی۔سابق سفیرظفرہلالی نےناصرف بھارتی  پروپیگنڈا  پرتنقید کی بلکہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے بھارت کوموثر جواب نہ دینے پرافسوس کااظہاربھی کیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت اپنا زہریلاپروپیگنڈا تب تک بندنہیں کرے گا، جب تک پاکستان اس مسئلے کوعالمی سطح پرنہیں اٹھائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy