تمام ڈاکٹرز کو جدید ٹیکنیکس اور ایڈوانس ریسرچ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ڈاکٹر نوید

Published on July 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال چیپٹر کا ماہانہ اجلاس پیٹرن ان چیف پی ایف پی ڈاکٹر شاہد نوازملک کی زیر صدارت واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مختلف امور زیر غور لائے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سرجن ڈاکٹر نوید پروفیسر واہ میڈیکل کالج کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مدظر رکھتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کو جدید ٹیکنیکس اور ایڈوانس ریسرچ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ،تاکہ وہ انھیں بروے کار لاکرپریکٹس میں جدت پیدا کریں اور تشخیصی عمل کوآسان بنائیں،انکا کہنا تھا کہ جدید ایکویپمنٹ سے سرجری کا کام بھی سہل ہوگیاہے،ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے،میڈیکل سائنس نے جو نئی ایجادات سے نئے چیلنجز پیدا کئے ان پر عبور حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے علم میں بھی اضافہ کرنا ہوگا ،انکا کہنا تھا کہ دنیا میں انھی قوموں سے ترقی کی منازل طے کیں جنہوں نے جدید ریسرچ سے استفادہ حاصل کیا،میڈیکل سائنس میں نئی جدت سے استفادہ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لئے لازم وملزوم ہے،نئی تحقیق نے سرجری سمیت تمام کاموں کو آسان بنا دیا ہے،صدر پی ایف پی ڈاکٹر سید اسد علی کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے سی ایم ای کریڈٹ آورزکے لئے میٹنگزپی ایف پی راولپنڈی اسلام آباد میں خود کروا رہی ہے،جبکہ اگلے مہینہ واہ کینٹ میں بھی اسکا آغا زہوجائے گا،رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے،انکا کہنا تھا کہ ملک سے عطائیت کے خاتمے کے لئے ڈاکٹرز انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں ،علاوہ ازیں ڈاکٹرز کسی عطائی ڈاکرز کے کلینکس میں اپنے نام کے بورڈ آویزاں کرنے سے اجتناب کریں،میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں میں بغیر وارنٹی ادویات نہیں ہونی چاہیں ،انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے پروفیشنل معیار کو مذید بہتر بنانے کے لئے تنظیم کے پلیٹ فارم سے گاہے بگاہے تربیتی نشستوں، کانفرنسز اور سیمنار کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد میڈیکل ایجوکیشن کو اپ گریٹ کرنا ہے،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہیٰ بخش اعوان کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ رزق کی فراوانی کے لئے ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ،اپنی توانائیاں مال و اسباب بنانے کی بجائے اپنے پروفیشن میں دکھی انسانیت کی خدمت کوکو نصب العین بنانا ہوگا ،جتنا انسان بڑی سیٹ پر ہوتا ہے اتنا ہی اس پر ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہیپیٹرن ان چیف پی ایف پی ڈاکٹر شاہد نواز ملک کا کہنا تھا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹرز کے جملہ مسائل حل کرنے کی بھرپور سعی کی جارہی ہے،یہ مشترکہ کا وشوں کا ہی ثمر ہے کہ تنظیم کی ممبر شپ میں اضافہ ہورہا ہے ،اجلاس میں کو آرڈینیٹر پی ایم ای ڈاکٹر احمد اقبال،ڈاکٹر معین،پروفیسر ڈاکٹر طاہر پیما،ڈاکٹر قیصر کنول،ڈاکٹر اشتیاق ،ڈاکٹر شہزاد وسیم،ڈاکٹر عبدالماک برقی،ڈاکٹر آسیہ اشعر،ڈاکٹر افشاں سجاد،ڈاکٹر شبیر،ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر بابر،پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں،کے علاوہ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes