خواتین کو آپریشن کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے نارمل ڈلیوری کو فروغ دیا جارہا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں عالمی بینک کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام کے حوالہ سے ابتدائی طور پر ضلع وہاڑی کے 21بنیادی مراکز صحت میں 24گھنٹے ڈلیوری کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جہاں ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور خواتین کو آپریشن کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے نارمل ڈلیوری کو فروغ دیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ضلع میں صحت کی سہولیات کے جائزہ کے لیے دورہ کرنے والے عالمی بینک کے وفد اور محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندوں ، ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر نسرین ، ماں اور بچے کی صحت پروگرام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹر سجاد، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ڈاکٹر عرفان ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ، ماں اور بچے کی صحت پروگرام کے ضلعی انچارج ڈاکٹر ناصر دلشاد، پی آر ایس پی کی عامر قریشی ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر راؤ محمد خلیل اور دیگر افسران شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ہسپتالوں کی سالڈ ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے محکمہ صحت کوفنڈز فراہم کئے جا چکے ہیں اس مقصد کے لیے متعلقہ سٹاف کو باقاعدہ تربیت دی جائیگی انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈاکٹر کی کمی کو دور کر نے کے لیے واک ان انٹرویو سسٹم کے تحت ڈاکٹرز تعینات کئے جا رہے ہیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 21بنیادی مراکز صحت میں ماں اور بچے کی صحت پروگرام کے تحت ضروری تزئین و آرائش کے ساتھ لیبر روم کو بہتر بنایا گیا ہے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور کمیونٹی مڈوائف اور ایل ایچ وی تین شفٹوں میں24گھنٹے کام کررہی ہیں لوگوں کو آگاہی دینے کے نتیجہ میں ان بنیادی مراکز صحت میں حاملہ خواتین کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور ڈلیوری کی شرح نمایاں ہوئی ہے اجلاس سے قبل عالمی بینک کی ٹیم نے ڈاکٹر طیب کی سربراہی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں سالڈ ویسٹ سسٹم سمیٹ طبی سہولیات کی فراہم کا جائزہ لیا اسی طرح 122/ڈبلیو بیمیں بنیادی مرکز صحت کا تفصیلی معائنہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog