وہاڑی،سیلاب کی کوئی کیفیت نہیں ضلعی حکومت کی طرف سے سیلاب سے نمٹنے کے تمام تر انتظامات مکمل

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

images
وہاڑی( یواین پی )ضلعی حکومت وہاڑی کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو اہے تاہم سیلاب کی کوئی کیفیت نہیں ضلعی حکومت کی طرف سے سیلاب سے نمٹنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں صوبائی فلڈ وارننگ سنٹر کی طرف سے دریا ئے ستلج میں سیلاب کی اطلاعات موصول ہوتے پر ہی ضلعی کی تینوں تحصیلوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ, ہیلتھ کیمپ و لائیوسٹاک کیمپوں کو فوری فعال کر دیا جائیگاترجمان کے مطابق ضلعی حکومت کی طرف سے دریا کی گزر گاہ میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ستلج میں نچلے درجہ کے سیلاب کی صورت میں بھی ہیڈ سلیمانکی سے پانی کا ریلا ضلع وہاڑی کی حدود میں داخل ہونے میں کم ازکم 48گھنٹے کا وقت لگتا ہے محکمہ انہار کے حکام کے مطابق 50ہزار کیوسک پانی آنے کی صورت میں نچلے درجہ کے سیلاب, 80ہزار کیوسک پر درمیانے درجہ،1لاکھ20ہزار کیوسک پر اونچے درجہ جبکہ1لاکھ75ہزار کیوسک پر انتہائی اونچے درجہ کا سیلاب کا پیمانہ مقرر ہے اس وقت دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر پانی کا بہاؤ15ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题