فرینڈویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 676)      No Comments

pfwt pic 10
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن) کویت کی سرزمین اس لحاظ سے بڑی زرخیز ہے کہ یہاں اللہ کے بندے اللہ کے نام پر خیرات دے کر اللہ کی مخلوق کی خدمت کررہے ہیں جب بھی کبھی کسی نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کو ملک وقوم کی خدمت کے لئے پکارا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات ہراول دستہ بن جاتی ہیں پاکستان کی مٹی نے جب اپنی قوم کو پکارا تو پاکستانی کمیونٹی بلیک کہہ کراس مٹی کا قرض اتارنے پہنچ جاتی ہے اس لئے پاکستانی کمیونٹی کو ’’عظیم کمیونٹی ‘‘ سے پکارا جاتاہے ۔جو کوئی اللہ کے راہ میں خرچ کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے اسے دگنا عطاکردیتاہے اس لئے مخیرحضرات اللہ کی راہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اوراپنااپنا حصہ ڈال کر قطرے سے سمندر میں تبدیل کردیتے ہیں ۔کویت میں آج سے دس سال قبل چند افراد نے مل بیٹھ کر اپنے ملک (پاکستان) کی مٹی کا قرض اتارنے کے لئے ایک تنظیم بنائی تاکہ بیرون ملک میں بیٹھ کر اپنی ماردوطن میں بسنے والوں کی کیسے خدمت کی جائے ۔ فرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا نام دیا گیا جس میں ڈاکٹر افتخار خان نیازی ،ملک نور محمد ، شیخ محمد بشیراوردوسرے افراد نے بیڑا اٹھایا اور یہ طے ہوا کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے پاکستان میں ہسپتال بنایا جائے راولپنڈی کے فیض آباد کے قریب ہسپتال کے لئے زمین خریدی گئی اورپاکستانی کمیونٹی نے اس میں بڑھ پڑھ کر حصہ لیا جو ں جوں کارواں چلتاگیا اس میں اورٹرسٹی شامل ہوگئے جس میں محمد عارف بٹ ،حافظ محمد شبیر ، ڈاکٹر ظفراللہ ،محمد شفیع خان ، پیر محمد امجد ، عبیدالرحمان آرائیں ، ریاض الحق کے نام سرفہرست ہیں ۔فرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک ہسپتال تعمیر کیا گیا جہاں ڈائکنواینڈ ڈالسسزسنٹر ،جنرل علاج ، جدید لیبارٹری ، ڈینٹل سرجن ، فارمیسی ،الٹرا ساؤنڈ ،ای سی جی ، ایکسرے ،سی ٹی سکین ، گائنی کلینک ، فرینڈ ایمبولنس ،لیبر روم ،آپریشن تھیٹر، اینڈ وسکوپی کے علاوہ ہپاٹائٹس نیگیٹو،بی سی کے مریضوں کے علیحدہ کمرے نفرالوجسٹ اورکوالیفائیڈ ٹیکنیشن کی زیرنگرانی سی ٹی سکین اورآپریشن تھیٹر کا افتتاح باقی ہے جو جلد بھی مکمل ہوجائے گا ۔فرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیاجاتاہے جس میں پاکستان کی کمیونٹی کے مخیر حضرات بڑھ چڑھ حصہ لیتے ہیں اس تقریب میں وفرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ کارکردگی بتائی جاتی ہے گذشتہ دنوں کویت کے ایک ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان محمد اسلم خان مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر ماہ رمضان میں افطار کا پروگرام تین سال سے کررہے ہیں جس میں فرینڈ ہسپتال کے قریبی علاقوں کی غریب آبادی کو افطاری کروائی جاتی ہے اورفرینڈ زویلفیئر کے زیراہتمام تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع کررکھی ہیں ۔اس موقعہ پر چیئرمین ٹرسٹ ملک نورمحمد نے بتایا کہ پاکستان میں آنے والے زلزلہ ،سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاروں میں فرینڈ ویلفیئر نے بڑھ چڑھ حصہ لیا اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عطیات حق داروں کو پہنچایا اور ہم نے خود اس کی نگرانی کی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوجائے ہم نے فرینڈ ویلفیئر کے زیراہتمام کویت ہی نہیں پاکستان میں بھی نمایاں سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں ہماری عظیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑا ساتھ دیا ہے ۔اس موقعہ پر پاکستانی معروف سماجی شخصیت عبدالرحمان آرائیں نے کہاکہ فرینڈ ویلفیئر ایک ادارہ بن گیاہے جب ادارے بنتے ہیں تو ان کی کارکردگی بھی سامنے آتی ہے ویلفیئر فرینڈ نے جو نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اسی وجہ سے ان پر پاکستانی کمیونٹی ان پر فخر اوراعتماد بھی کرتی ہے اور ایسے اداروں کی ترقی اورگامزن کرنے کے لئے ہم نے ہمیشہ تعاون کیا اورمیرا تجربہ ہے کہ جب بھی اللہ کے نام پر دیا ہے اللہ تعالی نے ہمیں اس بدلے دگنا دیاہے ۔اس موقعہ پر محمد شفیع خان نے کہاکہ فرینڈ ویلفیئر کے زیراہتمام چلنا والا ہسپتال کسی ایک کا نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی ہے اورہم نے خودجاکر اس کا مشاہد ہ کیا ہے اور اس کی کارکردگی دیکھ کر سکون ہوا اورپاکستانی کمیونٹی نے ایک عظیم کام کیا ہے کہ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے جو ٹرسٹ ہسپتال تعمیر کیا گیا وہ اس قوم کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے دیار غیر میں بیٹھ کر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں اس موقعہ پر انہوں نے کہاکہ فرینڈ ویلفیئر نے جب بھی کوئی اجلاس کرنا ہومیر اگھرکے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جب چاہیں وہاں اجلاس کرسکتے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ظفر اللہ نے سالانہ ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور آئندہ اس میں ہونے والے اخراجات کے بارے میں بھی حاضرین کو بتایا ۔اس موقعہ پر پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے کہاکہ فرینڈ ویلفیئر نے جو کام کئے ہیں وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ہم نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کو ’’عظیم کمیونٹی ‘‘ کہاہے کیونکہ پاکستانی کمیونٹی نے کبھی بھی پاکستان میں آنے والی قدرتی آفات میں امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے اوراپنی مادر وطن کی خدمت کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ ثابت ہوئی ہے ۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان محمد اسلم نے کہاکہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ فرینڈ ویلفیئر کی خدمات مارد وطن کے لئے نمایاں ہیں ہمیں اس پر فخر کرنا چاہئے پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سے چیئرٹی کرنے والی قوم ہے تنظیموں سے جب ادارے بنتے ہیں تو ان کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں پاکستان کے فخر مولانا عبدالستار ایدھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کی خدمات پاکستان کانام سربلند ہوتا ہے ہمیں ایسے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے اورہماری کویت میں پاکستانی کمیونٹی اس سلسلے میں نمایاں ہوتی ہے ۔اس موقعہ پر اعجازاحمد اعجاز اور عرفان عادل نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس عظیم کام لے لئے حصہ لیں اور اپنی اپنی اسطاعت کے مطابق چند ہ کا اعلان کریں تین گھنٹے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنے عظیم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس مختصر وقت میں 25,252کویتی دینار کا چندہ دے کر ایک ریکارڈ قائم کردیا اس طرح یہ تقریب ایک عشائیہ کے بعد اختتام پذیر ہوئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy