ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

Published on April 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حالیہ دنوں میں ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ اور کرپشن کے الزامات پر وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف نیب متحرک ہو گئی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے محکمہ صحت اور ڈریپ میں مبینہ کرہپشن اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں دوسے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ اس معاملے میں کوئی ملوث ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme