آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ، فیصل آباد، ملتان،میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,190)      No Comments

imagesاسلام آباد(یو این پی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آبادڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان،کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم آئندہ چند روز کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں خاطر خواہ کمی کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چکوال108،سیالکوٹ کینٹ102،نور پورتھل85،گجرات80،منڈی بہاؤالدین 4،سیالکوٹ(ائیرپورٹ)70،راولپنڈی(چکلالہ66، شمس آباد 21، بوکرہ 21)،جہلم65،جو ہرآباد64،منگلہ 61،سرگودھا54 ،کوٹلی ،مری 53،پشاور سٹی 45،چراٹ 37،گوجرانوالہ 33،اسلام آباد(زیرو پوائنٹ 27،سیدپور24،گولڑہ 19) ، پاراچنار 25،دیر21،پٹن 18،راولاکوٹ ،چترال 17،کاکول 14,رسالپور 11،بھکر،کالام ،مظفرآباد 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ دادو، شہیدبینظیر آباد 42،لاڑکانہ،سبی،موہنجو داڑو،روہڑی اوررحیم یار خان میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题