تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا نیا مسودہ تیار کرلیا، صدر کا عہدہ ختم

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی میں صدر کا عہدہ ختم کر دیا ہے اور اس سے متعلق پارٹی آئین کا نیا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نئے پارٹی آئین میں وفاقی سطح پر الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے لئے مستقل سیکریٹریٹ بھی ہو گا۔ کور کمیٹی 40افراد پر مشتمل ہو گی جس میں24منتخب اور16کو چیئرمین منتخب کریں گے۔ تمام عہدیدار دو سال کی مدت کے لئے منتخب ہونگے۔ پی ٹی آئی پارٹی آئین کے مطابق کور کمیٹی سی ای سی، اوورسیز باڈی نیشنل آرگنائزیشن کا حصہ ہو گی اورپارٹی کی 10مختلف سطحوں پر تنظیمیں بھی ہونگی۔ پارٹی میں چیئرمین کے بعد صدر کے عہدے کو اہم تصور کیا جاتا تھا اور پی ٹی آئی میں دو اہم شخصیات بھی اس عہدے کو حاصل کرنے کیلئے سرگرم تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes