آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی یوتھ اینڈ سپورٹس ڈویلپمنٹ کونسل وہاڑی کے زیر اہتمام کبڈی کا انٹر تحصیل مقابلہ

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

ve
وہاڑی( یواین پی)آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی یوتھ اینڈ سپورٹس ڈویلپمنٹ کونسل وہاڑی کے زیر اہتمام کبڈی کا انٹر تحصیل مقابلہ میلسی اور وہاڑی تحصیلوں کی کبڈی ٹیموں کے درمیان ہوا اس میچ کے مہمان خصوصی تحصیل میونسپل آفیسر میاں محمد اظہر جاوید تھے جبکہ ڈی ایس او ملک غلام مرتضے اور طاہر شریف گجر بھی اس موقع پر موجود تھے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا سکور برابر رہا اس موقع پر ٹی ایم او میاں اظہر جاوید نے کہا کہ کبڈی ہماری علاقائی ثقافت کا حصہ ہے اور اب یہ بین الاقوامی طو رپر مقبول ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ کبڈی کھیل دیہی ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کی تفریح کا مؤثر ذریعہ ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes