بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

Published on July 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

11
راولپنڈی(یو این پی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے  بٹل سیکٹر  پر  بلااشتعال فائرنگ کی پاک  فوج  کی جوابی کارروائی  میں  دشمن کی گنیں خاموش   ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق  بھارت کی جانب سے جنگی جنون کا سلسلہ  تھمنے کو نہیں آ رہا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بارپھر خلاف ورزی کی اور بٹل سیکٹر میں رہائشی آبادی  کو نشانہ  بناتے   ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی،،بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ پر پاک فوج نے بھر پور   جوابی  کارروائی  کی جس سے دشمن کی  گنیں خاموش ہو گئیں۔بھارت  کی  جانب سے   گزشتہ  کچھ عرصہ  سے  ورکنگ باونڈری اور  لائن آف کنٹرول پر   گولہ  باری اور فائرنگ  میں اضافہ  ہو ا ہے  جس  میں کئی شہری شہید اور زخمی  ہو ئے  ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy