ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ حکومت و بیورو کریسی کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے شہباز احمد ایڈووکیٹ

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

images
جھنگ( یواین پی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے رکن وصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ حکومت و بیورو کریسی کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے اس وقت سرکولر ڈیٹ چار کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے حکومت بجلی پیدا کر نے والی کمپنیوں کے بقایا جات فی الفور اداکرے تا کہ عوام رمضان المبارک سکون سے گزار سکیں سارادن بجلی کی لوڈشیڈنگ کر کے سحری اور افطاری کا ڈرامہ رچاکر روزے دار عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہیں ہو تی لوڈشیڈنگ سے مکمل طورپر نجات ممکن نہیں ہے۔ کالاباغ ڈیم ناگزیر ہے تعمیروتوانائی سے اس عظیم منصوبے کا کوئی نعم البدل نہیں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر نے والے ملک قوم سے زیادتی کر رہے ہیں ۔ حکومت سنجیدگی سے اس پر عمل درآمد کر ے ۔اگرمیٹروبس منصوبہ آٹھ ماہ میں مکمل ہو سکتا ہے تو پھر کالاباغ ڈیم تین سا ل میں تعمیر کیوں نہیں ہو سکتا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme